کوئمبٹور، 11/ دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) تمل ناڈو اسمبلی کے نائب صدر پی وی جے رامن اور بلدباتی امور کے وزیر ایس پی ویلومنی سمیت حکمران انا ڈی ایم کے کے500ارکان نے آنجہانی وزیر اعلی جے جے للتا کے تئیں عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے اپنے سر منڈائے ہیں۔پارٹی عہدیداروں نے بتایا کہ اپنے سر منڈ انے کے بعد انہوں نے جے للتا کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ رکن اسمبلی امن ارجن، سی اروکٹی، او کے چن راج، ارون کمار اور شنمو گم نے بھی سر منڈایا۔انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں نے 10ہزار سے زیادہ لوگوں کو کھانابھی تقسیم کیاہے۔